امریکہ میں ڈکیٹی، نقاب پوش ڈاکو دس لاکھ ڈالر کا سامان لے گئے
امریکہ کے شہر سان فرانسسکو میں اسّی نقاب پوش ڈاکوؤں نے ایک اسٹور پر حملہ کر کے اس کا سامان لوٹ لیا۔
اے بی سی نیوز ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق دوکان سے دس لاکھ ڈالر کا سامان چوری ہوا ہے۔ یہ حملہ دو پہر کے کچھ دیر بعد سان فرانسسکو میں نارتھ اسٹریم اسٹور کی ایک دوکان میں ہوا۔
واقعے کے عینی شاہدین نے چوروں کی تعداد پچاس سے اسّی کے درمیان بتائی ہے۔ پولیس اہلکار اس سلسلے میں اب تک صرف تین افراد کو گرفتار کر سکے ہیں۔
ایک روز قبل سان فرانسسکو کے ایک اور اسٹور سے دس لاکھ ڈالر مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا تھا۔ ان ڈکیتیوں کے بعد، وال گرینز کمپنی نے اپنی کئی برانچیں بند کر دی ہیں۔
مزید دیکھیئے:45 سیکینڈ میں شاپنگ سینٹر خالی+ ویڈیو
معاشی مسائل میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری نے امریکہ میں عدم تحفظ اور سماجی تشدد کے پھیلاؤ میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ امریکہ میں ہتھیار رکھنے کی آزادی کی بنا پر اس ملک میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جن میں بہت سے لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
امریکہ میں اسلحے کی لابی اتنی طاقتور ہے کہ کانگریس، اب تک ہتھیاروں کو محدود کرنے کے سلسلے میں کوئی اقدام کرنے سے قاصر رہی ہے۔