وسیع پیمانے پر ویکسینیشن کے باوجود امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ
امریکہ میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کے باوجود گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
روزنامہ نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امید کی جا رہی تھی کہ ویکسینیشن کے باعث اس سال کورونا کا پھیلاؤ کنٹرول میں آجائےگا لیکن اس کے برخلاف اس سال گذشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ کورونا مریض اسپتالوں میں بھرتی ہوئے اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
امریکہ کےادارہ انسداد کورونا کے مطابق رواں سال میں منگل کے روز تک تین لاکھ چھیاسی ہزار دو سو تینتس افراد کورونا کے باعث فوت ہوچکے ہیں جبکہ سن دوہزار بیس میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ پچاسی ہزار تین سو تینتالیس تھی۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ سن دوہزار اکیس ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔
خیال رہے کہ انسانی صحت کے حوالے سے کورونا ویکسین کے بارے میں انہی خدشات کے پیش نظر یورپ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں جبری ویکسینیشن کے خلاف اعتراضات اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اب تک بعض ممالک میں امریکی ساخت ویکسین سے ہونے والی اموات کے حوالے سے متعدد رپورٹیں منظر عام پر آچکی ہیں۔