Nov ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • سوئیڈن کی پہلی خاتون وزیراعظم قلم کی سیاہی خشک ہونے سے قبل مستعفی

سوئیڈن کی پہلی خاتون وزیراعظم میگڈیلینا اینڈرسن منتخب ہونے کے چند گھنٹے بعد عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نومنتخب وزیراعظم میگڈیلینا اینڈرسن کی اتحادی جماعت گرین پارٹی نے بجٹ بل پاس نہ ہونے کے بعد حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا جس کے بعد سوئیڈش وزیراعظم نے بھی استعفیٰ دے دیا ۔

 54 سال کی وزیرخزانہ اور سوشل ڈیموکریٹس جماعت کی میگڈیلینا اینڈرسن کوسوئیڈن کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم منتخب کیا تھا۔

میڈیا سے گفتگومیں میگڈیلینا اینڈرسن کا کہنا تھا کہ آئینی طریقہ کارکے مطابق اتحادی پارٹی کے علیحدہ ہونے پرمخلوط حکومت کومستعفی ہونا ہوتا ہے۔ ایسی حکومت کی قیادت نہیں کرنا چاہتی جس کی قانونی حیثیت پرتنازع ہو۔

ٹیگس