Dec ۰۶, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۰ Asia/Tehran
  • امریکہ میں کورونا ویکسینیشن بےاثر ثابت ہوا، کورونا کیسز میں ۷۰ فیصد کا اضافہ

امریکہ میں جاری کئے جانے والے نئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں ستر فیصد کا اضافہ ہو گیا۔

سی این این کے مطابق وبائی امراض کے امریکی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکہ میں کورونا کے معاملات میں یومیہ اوسطا ایک لاکھ اکیس ہزار چار سو سینتیس کا اضافہ ہوا ہے۔

اس عرصے کے دوران امریکہ میں کورونا ہلاکتوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور روزانہ اوسطا ایک ہزار، چھے سو باون افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور کورونا اموات میں ایسی حالت میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے کہ اس ملک میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اور اب تک تقریبا ساٹھ فیصد لوگوں کو ویکسین کے دونوں ڈوز دی جا چکی ہیں۔

دوسری جانب امریکہ میں بیماریوں کے کنٹرول مرکز کے سربراہ راشل والنسکی کے بقول امریکہ میں واشنگٹن اور نیویارک سمیت، پندرہ ریاستوں میں اومی کرون ویریئنٹ کا مشاہدہ کیا جا چکا ہے۔

ٹیگس