چین میں کورنا مریض کی دھنائی+ ویڈیو
پوری دنیا میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون نے تباہی مچا رکھی ہے جس کی وجہ سے ہر ملک خاص تدابیر انجام دے رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے نئے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چین کے ڈاکٹرز کورونا کے ایک مریض سے بحث کرتے کرتے اس کو مارنے لگتے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ مریض علاج کے لئے تیار نہيں ہو رہا تھا اور ڈاکٹرز کے لاکھ سمجھانے کے باوجود وہ کسی بھی قسم کے تعاون کے لئے تیار نہيں ہو رہا تھا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے ڈاکٹرز اس پر ٹوٹ پڑے اور پھر اس کی جم کر دھنائی کر دی۔
’اومیکرون‘ کا پہلا کیس گزشتہ ماہ 26 نومبر کو جنوبی افریقہ میں دریافت ہوا تھا، جسے اب تک کی سب سے متعدی قسم قرار دیا جا رہا ہے اور مذکورہ قسم دنیا کے 80 سے زائد ممالک تک پھیل چکی ہے۔
’اومیکرون‘ کے پیش نظر متعدد یورپی، افریقی، ایشیائی اور امریکی ممالک نے نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے اور تاحال مذکورہ قسم سے متعلق اہم ڈیٹا دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اس متعلق قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں۔