Dec ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran

نبی خدا حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کا جشن پوری دنیا میں منایا جا رہا ہے۔

عیسائی برادری دنیا بھر میں حضرت عیسی (ع) کی ولادت با سعادت کی تاریخ کو کرسمس کے جشن کے طور پر مناتی ہے اور دنیا بھرمیں عیسائی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے تاہم اس سال بھی کورونا وبا کی وجہ سے تقریبات انتہائی محدود پیمانے پر منعقد ہو رہی ہیں۔

اس موقع پر عیسائی برادری اپنے گھروں کو سجاتی اور ایک دوسرے کو تحفے تحائف دیتی ہے۔ ناروے کے ایک فنکار نے چاکلیٹ اور کافی سے سینٹا کلاز اور اس کی بگی بنائی۔ 

۲۵ دسمبر نبی خدا، مبشرِ مصطفیٰ (ص) حضرت عیسی (ع) کی ولادت با سعادت کی تاریخ ہے۔ اس مناسبت سے دنیا بھر میں آپ (ع) کے پیروکار اور عقیدت مند بڑے جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ جشن منانے میں مصروف ہیں۔

ٹیگس