Dec ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • تلخ اور حسین یادوں کے ساتھ 2021ء کا آخری سورج آج غروب ہو گا

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج 2021 کا آخری سورج بہت سی کامیابیوں ، ناکامیوں اور تبدیلیوں کو دامن میں سمیٹے غروب ہو جائیگا۔

سال 2021ء کئی ایسے واقعات کے ساتھ رخصت ہو رہا ہے جو آنے والے برسوں پربھی اپنے دور رس اثرات مرتب کریں گے۔

سال 2021ء جنگ، امن، سیاست، سماج اورعالمی معیشت کے شعبوں میں کئی اہم واقعات اپنے ساتھ لے کراور کورونا کی تباہ کاریوں کے ساتھ اختتام پذیر ہورہا ہے۔

اس سال جہاں بہت کچھ اچھا ہوا، وہیں عروج و زوال کی بے شمار داستانیں بھی رقم ہوئیں، جو آنے والے بہت سے دنوں تک موضوع گفتگو بنی رہیں گی۔ اسی طرح 2021 ء کا سورج عالمی افق پر کئی قابل ذکر تبدیلیاں لا کرغروب ہونے جا رہا ہے۔

شاعر نے اس موقع پر کیا خوب کہا ہے۔

سورج ہوں زندگی کی رمق چھوڑ جاؤں گا

میں ڈوب بھی گیا تو شفق چھوڑ جاؤں گا۔

 

ٹیگس