Dec ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • کلراڈو میں آتش زدگی سیکڑوں مکانات جل کر راکھ

نئے سال کے موقع پر امریکی ریاست کلراڈو میں بھیانک آتش زدگی کے نتیجے سیکڑوں مکانات جل کر تباہ ہو گئے۔

 ارنا کی رپورٹ کے مطابق ریاست کلراڈو کے بولڈر کاؤنٹی کے ادارۂ ایمرجنسی نے اعلان کیا ہے کہ اس شہر کے اطراف میں واقع صحرائی علاقوں میں بڑے پیمانے پر آتش زدگی کی بنا پر قرب و جوار کے پانچ سو مکانات جل گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے شہر لوییویل کے اکیس ہزار باشندوں اور شہر سوپریور کے تیرہ ہزار شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکل جائیں۔

ریاست کلراڈو کے حکام نے اس آتش زدگی کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا یاد رہے کہ امریکہ کی جنوبی بالخصوص مغربی ریاستیں، موسمیاتی تبدیلیوں اور خشک سالی کی بنا پر ہر سال بھیانک آتش زدگی کا شکار ہو جاتی ہیں ۔

 

ٹیگس