دنیا کے کئی ممالک میں اومیکرون کا پھیلاؤ جاری
دنیا کے کئی ممالک میں اومیکرون کا پھیلاؤ جاری ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں کورونا ویرینٹ کیسز کی تعداد لاکھوں میں سامنے آرہی ہے۔ امریکہ میں مزید 4 لاکھ تینتالیس ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ فرانس میں سوا لاکھ سے زائد کیسز کے باوجود پابندیاں نہیں لگائی گئیں۔
برطانیہ میں کی گئی تحقیق کے مطابق ڈیلٹا ویرینٹ کے مقابلے میں اومیکرون ویرینٹ سے متاثر افراد کے اسپتال میں داخل ہونے کا امکان تقریباً پچاس فیصد کم ہو جاتا ہے، اومیکرون سے تحفظ کے لیے ویکسین کی دو خوراک لگوانے والے افراد کا اسپتال میں داخل ہونے کا خطرہ 65 فیصد کم ہو جاتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق جانوروں پر کی جانے والی ایک تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ گزشتہ ویرینٹ کے مقابلے اومیکرون سے پھیپھڑوں کو کم نقصان پہنچ رہا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہنوم نئے سال پر عالمی برادری کی مدد سے کورونا کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔