Jan ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  • سوزوکی کپ فٹبال ٹورنامنٹ تھائی لینڈ نے جیت لیا

سوزوکی کپ کے نام سے مشہور، جنوب مشرقی ایشیا فٹبال چیمپیئن شپ تھائی لینڈ نے جیت لی۔

اے ایف سی کے مطابق، کورونا کے باعث ایک سال کی تاخیر سے ، سنگاپور میں ہونے والے سوزوکی کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں دس علاقائی ٹیموں نے حصہ لیا۔پلےآف کی صورت میں ہونے والے ان مقابلوں میں تھائی لینڈ کی ٹیم نے انڈونیشیا کے مقابلے میں  چھے دو سے کامیابی حاصل کی اور چیمپیئن شپ اپنے نام کرلی۔اس سال سوزوکی کپ میں درجہ بندی کے میچ نہیں کرائے گئے اور سنگاپور اور ویتنام کو مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیا۔انیس سو چھیانوے سے جاری سوزوکی کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں تھائی لینڈ کی ٹیم چھے بار چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔

ٹیگس