Jan ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
  • جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ کی عمارت آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں

جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ کی عمارت میں لگی آگ دوبارہ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ کی عمارت کی چھت پر دوبارہ آگ لگی ہے جسے بجھانے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

جنوبی افریقہ میں پارلیمانی ترجمان کا کہنا ہے کہ کیپ ٹاؤن میں واقع پارلیمنٹ میں لگنے والی شدید آگ کے نتیجے میں قومی اسمبلی کا وہ حصہ مکمل تباہ ہوگیا جہاں ارکان پارلیمنٹ بیٹھتے ہیں۔

واضح رہے کہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح 6 بجے جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ کی عمارت کی تیسری منزل پر آگ لگ گئی تھی ۔

ٹیگس