Jan ۱۵, ۲۰۲۲ ۲۲:۱۶ Asia/Tehran
  • ہالی ووڈ اداکارہ فلسطینیوں کی حمایت میں اتر پڑیں، صیہونیوں کا شدید حملہ

آج کا دور ایسا ہے کہ جس میں عرب حکومتیں اسرائیل سے دوستی کے لئے اپنی عزت نفس، اصول اور قوانین سب کچھ داؤں پر لگا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب اسرائیل فلسطینی علاقوں پر قبضہ کرتا جا رہا ہے اور فلسطینیوں کی بے رحمی سے سرکوبی کر رہا ہے۔

ان حالات میں مغربی معاشرے سے ایک آواز اٹھتی ہے وہ بھی برطانیہ جیسے ملک کے اندر سے جو فلسطین کے المیہ کا سب سے بڑا سازش کرنے والا سمجھا جاتا ہے۔

یہ آواز اسرائیل کے غیر قانونی قبضے اور نسل کشی کی کوشش کو للکارتی ہے اور فلسطینیوں سے اتحاد کا اعلان کرتی ہے۔

ہم مشہور اداکارہ ایما واٹسن کی بات کر رہے ہیں جو ہیری پاٹر فلموں کی اسٹار اداکارہ ہیں۔ انصاف کے حق میں آواز اٹھانے کی وجہ سے ایما واٹسن پر اسرائیل اور یہودی لابیوں کی جانب سے شدید حملے کئے جا رہے ہیں اور انہیں یہودی مخالف کہا جا رہا ہے۔

تاہم در ایں اثنا ہالی ووڈ کے کئی اسٹار ایما واٹسن کی حمایت ميں اتر پڑے اور انہوں نے بھی فلسطینیوں کے حقوق کی باتیں شروع کر دیں۔

40 اداکاروں نے دستخط کرکے ایک بیان جاری کر دیا اور اس میں کہا کہ ہمیں اچھی طرح معلوم ہے کہ اسرائیل جو کہ غیر قانویی قبضہ کرنے والی طاقت ہے اور فلسطینی عوام جو فوجی قبضہ اور نسل پرستی کا سامنا کرنے والی قوم ہے، ان میں کتنا فرق ہے۔

ہالی ووڈ کے اسٹارز نے اس کے ساتھ ہی اینٹی سیمیٹیزم، اسلاموفوبیا سمیت ہر طرح کی فرقہ واریت اور نسل پرستی کی مذمت کی ہے۔

فلسطین کی جنگ، انصاف کی جنگ ہے، عرب حکومتیں چاہے اسرائیل کی گود میں جاکر بیٹھ جائیں، دنیا کے انصاف پسند افراد کی جانب سے فلسطین کی حمایت کم ہونے  والا نہیں ہے۔

ہم اپنی سطح پر ایما واٹسن اور ان کی حمایت کرنے والے سبھی اداکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

شکریہ

رای الیوم

 

ٹیگس