Jan ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran
  • شدید برفانی طوفان کے باعث امریکہ میں دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

امریکہ میں برفانی طوفان کے باعث متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے دو ہزار دو سو اسی پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق جن ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے ان میں ورجینیا، جارجیا اور شمالی و جنوبی کیرولائنا شامل ہیں جہاں لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور کی رپورٹ کے بعد شمالی کیرولائنا میں شارلوت ڈیگلاس کے درمیان نوے فیصد پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا۔ جبکہ ڈرہم رالی کے درمیان انسٹھ فیصد پروازیں منسوخ کی گئیں۔پروازوں کو ایسی حالت میں منسوخ کیا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ برفانی طوفان کے پیش نظر اسی ملین سے زائد افراد کیلئے ونٹر الرٹ جاری کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے جنوب مشرقی علاقوں کے تقریباً دو لاکھ پینتیس ہزار افراد، اتوار کی دوپہر تک بجلی سے محروم رہے۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں درجہ حرارت منفی دس سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔

ٹیگس