Jan ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
  • ویانا مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے: امریکی صدر

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ویانا میں ایران اور گروپ چار جمع ایک کے مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے مقامی وقت کے مطابق بدھ کی سہ پہر کو سنہ دو ہزار بائیس کی اپنی پہلی پریس کانفرنس میں اپنی صدارت کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر کہا کہ ویانا میں ایران اور گروپ چار جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے۔

اس پریس کانفرنس میں ایک نامہ نگار نے بائیڈن سے پوچھا کہ ایران کے ایٹمی مذاکرات کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے ۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ان مذاکرات میں پیشرفت ہوسکتی ہے یا اب وقت آگیا ہےکہ مذاکرات ختم کر دیئے جائیں؟ جو بائیڈن نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ اب مذاکرات سے دستبردار ہونے کا وقت نہیں ہے، ان مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک متحد ہیں لیکن دیکھنا ہے کہ کیا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لئے ستائیس نومبر سے مذاکرات کا آغاز ہوا ہے اور مذاکرات کاروں کے وفود کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

ٹیگس