Jan ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • امریکہ میں مال بردار ٹرینوں پر بڑھتے منظم حملے

امریکہ میں حالیہ مہینوں کے دوران مال بردار ٹرینوں پر بڑھتے منظم حملے اشیا کی منتقلی و فراہمی میں کمی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکن مال بردار ریلوے کمپنی یونین پیسیفک نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر دو ہزار کے بعد اس قسم کے حملوں میں ایک سو ساٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں حالیہ مہینوں کے دوران مال بردار ٹرینوں پر بڑھتے منظم حملے اور  لوٹ مار کے واقعات اشیا کی منتقلی و فراہمی میں کمی کا باعث بنے ہیں اور تاجروں اور گاہکوں تک ضرورت کا سامان بہت کم مقدار میں پہنچ پا رہا ہے۔

امریکہ میں مال بردار ٹرینوں پر کئے جانے والے حملے اور لوٹ مار جیسے جرائم میں حالیہ مہینوں میں دو سوفیصد، اور اکتوبر دو ہزار اکیس میں تین سو چھپن  فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ امریکن مال بردار ریلوے کمپنی کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ان حملوں کی بنا پر یومیہ نوے کینٹینروں سے مال چوری ہو رہا ہے۔

ٹیگس