Jan ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • امریکی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، 7 امریکی فوجی زخمی

امریکی جنگی طیارے کوبحری بیڑے پرلینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 7 امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی بحریہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی جنگی طیارے کو بحری بیڑے پرلینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 7 امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی جنگی طیارے ایف 35 سی کو بحری بیڑے کارل ونسن پرلینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 7 فوجی اہلکارزخمی ہوگئے۔ طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ پائلٹ کو امریکی بحریہ کے ہیلی کاپٹرنے سمندرسے ریسکیو کیا۔ پائلٹ کی حالت تسلی بخش ہے۔ حادثے کا شکارطیارہ معمول کی پرواز کے بعد بحری بیڑے پرلینڈ کررہا تھا۔

حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ امریکی بحری بیڑا ساؤتھ چائنا سمندر میں موجود ہے۔

ٹیگس