بائیڈن نے افغانستان کو تباہ کر دیا، انہيں عہدے سے استعفی دے دینا چاہئے
اقوام متحدہ میں امریکا کی سابق سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ جو بائیڈن نے افغانستان کو تباہ کر دیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نکی ہیلی نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر جو بائیڈن اور ان کی معاون اور نائب صدر کو اپنے عہدے سے استعفی دے دینا چاہئے۔
اسی طرح انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں روس اور یوکرین کے بارے میں جو بائیڈن کے بیان کو حد سے زیادہ ان کی لا علمی کی نشانی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ساری چال کو نہيں بتانا چاہئے خاص طور پر اس وقت جب امریکا کے پاس کوئی چال نہيں ہو اور ٹھیک یہ وہی کام تھا جسے بائیڈن نے انجام دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں امریکی سفارتکار نے کہا کہ اگر بائیڈن ہمارے ملک سے محبت کرتے ہيں تو انہيں اور ان کی معاون کملا ہیرس کو استعفی دے دینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اگر دشمن کے مقابلے میں ہم کمزوری کا مظاہرہ کریں گے تو وہ جو چاہیں گے انجام دیں گے۔
اسی طرح نکی ہیلی نے کہا کہ ہماری امید اور توقع یہی ہے کہ وہ خود ہی اپنا بوریا بستر سمیٹ لیں اور سمجھ لیں کہ معاملہ صرف امریکا اور نیٹو کا نہیں ہے بلکہ بحث ہم سب کے بارے میں اور ہماری سیکورٹی کے بارے میں ہے، ہم خطرناک حالت میں ہیں، انہوں نے افغانستان کو تباہ و برباد کر دیا۔