Feb ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • اسرائیل کا ہیلی کاپٹر تباہ

صیہونی ذرائع ابلاغ نے غرب اردن میں اس ریاست کے ایک ہیلی کاپٹر کے سقوط کر جانے کی خبر دی ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر نابلس کے علاقے ہیتمار میں گر کر تباہ ہوا۔ ابھی تک تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ اور سقوط کر جانے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر اسرائیل کی فوج کے طبی شعبے سے تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر سمندر میں گر گیا ہے۔

ٹیگس