امریکہ میں پھر پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کا قتل، عوام سڑکوں پر
امریکی پولیس نے ایک اور سیاہ فام نوجوان کو قتل کر ڈالا۔
امریکہ کے مینیسوٹا صوبے کے مینیاپولیس شہر میں پولیس کے ہاتھوں ایک افریقی نژاد کے قتل کے خلاف سنیچر کو سیکڑوں کی تعداد میں عوام نے مظاہرہ کر کے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔
مظاہرین نے اس جرم کے ذمہ داروں کے خلاف عدالتی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ یہ مظاہرہ پر امن طریقے سے منعقد ہوا جس کے دوران لوگوں نے یہ نعرہ لگایا ”اگر انصاف نہیں تو امن نہیں“
گزشتہ بدھ کو پولیس نے اس افریقی نژاد جوان کا گولی مارکر قتل کر دیا۔ اس واقعے کے ایک دن بعد پولیس نے ایسی ویڈیو کلپ جاری کی جس میں یہ افریقی نوجوان مبینہ طور پر اپنے ہاتھ میں بندوق لئے نظر آ رہا ہے۔
پلیس کا کہنا ہے کہ پولیس افسروں کو بنا اجازت گھر میں داخل ہوکر تلاشی لینے کا اختیار تھا۔ مینیاپولیس کے پولیس سربراہ نے دعویٰ کیا کہ پولیس اہلکاروں نے لوکہ پر اس وقت فائرنگ کی جب مقتول نے پولیس افسروں پر بندوق تان لی۔
اس کیس کی تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔
شہری حقوق کے کارکنوں اور مظاہرہ کرنے والوں کا ماننا ہے کہ لوکہ کو اپنے گھر میں اسلحہ رکھنے کا اختیار تھا مگر اسے اسلحہ حوالے کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔