ہیبتناک دھماکے سے تل ابیب دہل گیا، خبر کو سنسر کر دیا گیا
Feb ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
صیہونی دارالحکومت تل ابیب کے ریشیون لیتسیون میں بہت ہی خطرناک دھماکہ ہونے کی خبر ہے۔
عبری زبان کے صیہونی میڈیا کے حوالے سے یہ خبر آئی ہے۔ 0404 اور روٹرنٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، یہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ حولون، باتی یام اور ونیس زیونا میں اس کی آواز سنائی دی جبکہ یہ علاقے ریشیون لیتسیون سے کافی فاصلے پر ہیں۔
ریشیون لیتسیون میں رہنے والے ایک شخص نے 0404 کے نامہ نگار کو بتایا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ زمین لرز گئی گویا زلزلہ آ گیا ہو۔
رپورٹ ملنے تک دھماکے کی وجہہ سامنے نہیں آئی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ اس خبر کے سامنے آتے ہی صیہونی میڈیا نے اس خبر کو پوری طرح سنسر کر دیا اور پھر اس واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔