Feb ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۳:۱۱ Asia/Tehran

امریکا میں نسل پرستی کا خمار سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نوجوان لڑکوں کے درمیان کسی بات کو لے کر جھگڑا ہو جاتا ہے۔ 

ظاہری طور پر دونوں بچے کالج کے طلبہ لگتے ہیں اور بات بڑھ جاتی ہے اور دونوں ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔ 

تبھی مال میں کھڑے پولیس اہلکار آ جاتے ہیں اور وہ ان دونوں لڑکوں کو الگ کرتے ہیں اور تعجب کی بات یہ ہے کہ سفید فام پولیس بھی سیاہ فام لڑکے کو ہی ہتھکڑی لگا کر حراست میں لیتی ہے جبکہ سفید فام نوجوان آرام سے اٹھ کر چلا جاتا ہے۔ 

امریکا میں نسل پرستی اور نسلی امتیاز کا یہ ایک چھوٹا کا نمونہ ہے۔ 

ٹیگس