Feb ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • ویکسینیشن کے باوجود امریکہ میں کورونا اموات میں اضافہ

امریکہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں کورونا کے نتیجے میں دو ہزار دو سو ترسٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

جان  ہاپکینز یونیورسٹی نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں کورونا کے نتیجے میں دو ہزار دو سو ترسٹھ افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی، ہلاک ہونے والے  کورونا مریضوں کی تعداد اب بڑھ کے نو لاکھ اٹھائیس ہزار چار سو ترانوے ہو گئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک لاکھ چھتیس ہزار ایک سو نوے افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے جس کے بعد اس وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد بھی سات کروڑ اکیاسی لاکھ اکہتر ہزار اڑتیس ہو گئی ہے۔ 

امریکہ میں کورونا وائرس ایسی حالت میں تیزی سے پھیل رہا ہے کہ اس ملک میں چون کروڑ، پینتالیس لاکھ ترسٹھ ہزار لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

ٹیگس