امریکہ میں کورونا کی ہلاکتوں میں اضافہ
امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد نولاکھ پچپن ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
ورلڈو میٹر نامی ویب سائٹ کے مطابق جمعے کی صبح تک امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد نو لاکھ پچپن ہزار چار سو ستانوے ہوگئی ہے۔ امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سات کروڑ ننانوے لاکھ، پندرہ ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
امریکہ میں دنیا بھر کورونا کے مریضوں اور اموات کے لحاظ پہلے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں جنرل ویکسینیشن کی شرح انتہائی کم ہے اور خاص طور سن رسید افراد کی بہت بڑی تعداد کو تعداد کو اب تک ویکسین نہیں لگایا جاسکا ہے۔
کورونا کے تازہ لہر کے دوران مرنے والوں میں سن رسیدہ افراد کا تناسب زیادہ ہے۔
امریکی محکمہ وبائی امراض کے مطابق کورونا سے مرنے والوں میں تین چوتھائی تعداد پینسٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کی ہے جبکہ پچاس سال سے زائد عمر کے لوگوں کا تناسب ترانوے فیصد ہے۔