کنییڈا میں جبری ویکسینیشن کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی گرفتاریاں
Feb ۱۸, ۲۰۲۲ ۲۱:۱۷ Asia/Tehran
کینیڈ ا کی پولیس نے جبری ویکسینیشن کےخلاف کئی ہفتے سے جاری احتجاج کے بعد مظاہرین کی گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔
یہ گرفتاریاں دارالحکومت اوٹاوا میں سیکڑوں ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کی غرض سے انجام پا رہی ہیں۔
سیکڑوں ٹرک ڈرائیور انتیس جنوری سے اوٹاوا میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں اور کینیڈا سے امریکہ میں داخلے کے لیے ویکسینیشن کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے مظاہروں کے دو اصل محرکین کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ غیر قانونی مظاہرے کو ختم کرانے کی پوری طرح پابند ہے۔