یوکرین کا بحران عالمی امن اورسیکورٹی کے لئے خطرناک ہے: اقوام متحدہ
Feb ۲۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یوکرین کا بحران عالمی امن اورسیکورٹی کے لئے خطرناک ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ یوکرین کی صورتحال عالمی امن اورسیکورٹی کے لئے خطرہ ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یوکرین کے حوالے سے روسی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متنازع علاقوں کوتسلیم کرکے روس نے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس فوری طورمزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ واپس لے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کا بحران عالمی امن اور سیکورٹی کے لئے خطرناک ہے۔ فریقین بحران کوصبراورتحمل سے حل کریں۔
روس نے یوکرین کے سرحدی علاقوں میں مزید فوجی بھیجنے کا اعلان کیا جبکہ امریکہ، برطانیہ، جاپان اور آسٹریلیا نے روس کے اقدامات پراس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں۔