Feb ۲۵, ۲۰۲۲ ۲۲:۳۷ Asia/Tehran

 یوکرین کے دار الحکومت کی ایف میں روسی فوجیں داخل ہوگئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں نے بھی خبر دی ہے کہ کی ایف پر روسی فوج کا قبضہ ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے متعدد ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روسی فوج کے ٹینک دار الحکومت کی ایف کی سڑکوں پر گشت کر رہے ہیں۔

اے ایف پی نے دار الحکومت کی ایف میں ایوان صدر کے نزدیک شدید جھڑپوں اور گولی باری کی خبریں دی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ اس علاقے میں زیادہ تر کارروائی روس کی فضائیہ کر رہی ہے۔ دار الحکومت کی ایف میں داخل ہوتے ہی روسی فوجیوں نے ایک میٹرو اسٹیشن پر قبضہ کر لیا۔

پوتین نے یوکرین کے فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ ملک کا کنٹرول سنبھال لیں۔ 

 

 

ٹیگس