Mar ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
  • کیلی فورنیا میں ایک چرچ میں باپ نے تین بیٹوں کو گولی ماری، خود بھی ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک چرچ میں فائرنگ کے واقعے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق، ریاست کیلی فورنیا کی سیکریمنٹو کاؤنٹی کے چرچ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے 3 بچوں سمیت 4 افراد کوہلاک کردیا۔ پولیس کے موقع پرپہنچنے کے بعد حملہ آورنے خود کوبھی گولی مارلی۔ تینوں بچوں کی عمر15 سال سے کم تھی۔

فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کرآمد ورفت بند کردی ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ہرپہلوسے تفتیش کی جارہی ہے جس میں گھریلو تنازعہ بھی شامل ہے۔

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔ اسلحہ کی بے دھڑک خرید و فروخت اور اس کے ساتھ چلنے پھرنے کی آزادی کو امریکہ میں فائرنگ کے ہلاکت خیز واقعات میں اضافہ کی اہم وجہ قرار دیا جاتا ہے۔ امریکہ کے قانون ساز ادارے طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے تاحال، گن کنٹرول قوانین وضع کرنے سے قاصر رہے ہیں۔

امریکہ کی آبادی دنیا کی کل آبادی کا 5 فی صد ہے تاہم اس ملک میں مسلح حملوں کے ذریعے اجتماعی قتل کا ارتکاب کرنے والوں کا تناسب دنیا میں 31 فی صد ہے۔

 

ٹیگس