داعش کی یوکرین میں دستک، 1000 دہشتگرد پہونچے: رپورٹ
روس کے ذرائع نے کہا ہے کہ شمالی شام سے دہشتگردوں کو یوکرین منتقل کرنے کیلئے ترکی اور یوکرین کے ایک وفد کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کافی عرصے سے روس کی سرکاری اور غیر سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ شام سے یوکرین میں دہشتگردوں کو منتقل کیا جا رہا ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے لے کر روس کی انٹیلی جنس تنظیم نے بھی اسی موضوع کی جانب اشارہ کرتے ہوئے یوکرین کوایک اور شام میں تبدیل کرنے اور وہاں دہشتگردوں کو جمع کرنے پرمتنبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ہفتہ کے روز روس کے سفارتی اور عسکری ذرائع نے اسپوتنک نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یوکرین کے فوجیوں اور ترکی کے شعبے انٹیلی جنس کی ٹیم نے، شمالی شام کا دورہ کیا اور وہاں دہشتگردوں کے سرغنوں سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دہشتگردوں کو ٹریننگ دینے، انھیں مسلح کرنے اور روس کے خلاف لڑنے کیلئے انھیں یوکرین بھیجنے پر گفتگو ہوئی۔
اس رپورٹ کے مطابق عالمی دہشتگردوں کو، جو شام میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، یوکرین میں رہنے کی اجازت دی جائیگی۔ کہا جا رہا ہے کہ یوکرین اس وقت 1000 دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کی پناہ گاہ ہے۔
دوسری جانب روس کے بیرونی انٹیلی جنس تنظیم نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ امریکہ نے دہشتگردوں کو یوکرین بھجوانے کیلئے شام کے جنوب مشرقی علاقے التنف میں داعش کے دہشتگردوں کو ٹریننگ دی ہے۔