Mar ۰۶, ۲۰۲۲ ۲۱:۳۰ Asia/Tehran
  • یوکرین میں امریکا کا ڈرٹی گیم، داعش کے جنگجو، پوتن سے انتقام لینے پہنچے

روس کی غیر ملکی خفیہ ایجنسی ایس وی آر نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا، شام کی التنف چھاونی میں داعش کے دہشت گردوں کو یوکرین میں جنگ کی ٹریننگ دے رہا ہے۔

شام میں واقع التنف فوجی چھاونی پر امریکا کا قبضہ ہے اور وہاں داعش کے دہشت گردوں کو جنگ کی ٹریننگ دی جا رہی ہے جس کے بعد انہیں یوکرین میں روس کے خلاف جنگ کے لئے بھیجا جائے گا۔

حال ہی میں یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بھی دعوی کیا تھا کہ اب تک تقریبا 16 ہزار جنگجو، روس کے خلاف جنگ کے لئے یوکرین پہنچ چکے ہیں۔

ایس وی آر کی اس رپورٹ کے مطابق جس طرح سے واشنگٹن نے شام اور عراق میں داعش کے دہشت گردوں کو اپنے مفاد کو لئے استعمال کیا اور اس کے بعد انہیں افغانستان پہنچایا، اب اسی طرح وہ ان کا استعمال یوکرین میں کرنا چاہتے ہيں۔

امریکا اور مغربی ممالک، داعش کے دہشت گردوں کی جانب سے تشدد اور خون خرابے کے خوفناک مناظر سے روسی شہریوں میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے فوجیوں کو خطرے میں دیکھ کر یوکرین کی جنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل ہيں۔

روسی خفیہ ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوایس سینٹرل انٹلیجنس ایجنسی اور یو ایس آرمڈ فورسز اسپیشل آپریشنز کمانڈ مغربی ایشیا اور افریقی ممالک میں داعش کی نئی شاخوں کو تشکیل دے رہے ہیں جنہیں نیٹو خفیہ خدمات کے ذریعے یوکرین منتقل کیا جائے گا۔

ٹیگس