Mar ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • جامع ایٹمی معاہدے کے موضوع پر میکرون اور پوتین کی گفتگو

روس اور فرانس کے سربراہوں نے جامع ایٹمی معاہدے کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

رویٹرز کے حوالے سے ارنا نیوز کے مطابق فرانسیسی ایوان صدر کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتین کو فون کر کے یہ کہا ہے کہ وہ ویانا مذاکرات کے نتیجے تک پہنچنے اور اسکے نفاذ کی ضمانت کے حصول کے سلسلے میں تعاون کریں۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں اور فرانس کے ایوان صدر کے مذکورہ عہدے دار نے یہ نہیں بتایا کہ میکرون کی اس درخواست پر روسی صدر کا کیا ردعمل رہا۔

یاد رہے کہ ایران کے خلاف ظالمانہ اور غیرقانونی پابندیو ں کے خاتمے کے مقصد سے ویانا میں مذاکرات جاری ہیں اور حالیہ دنوں میں مذاکرات بڑے حساس دور سے گزر رہے ہیں۔

مغربی ممالک روس کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں کہ اُس نے ویانا مذاکرات کے حوالے سے اپنا فیصلہ ابھی نہیں کیا ہے جبکہ دیگر فریق ویانا مذاکرات کی کامیابی کو امریکہ کے سیاسی فیصلے سے مشروط سمجھتے ہیں۔

ٹیگس