امریکہ میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ
Mar ۱۳, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۲ Asia/Tehran
امریکی عوام نے پیٹرول پمپ پر بائیڈن کے فوٹو چسپاں کر کے اس ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے پر ناراضگی اور تشویش ظاہر کی ہے.
امریکا میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پورے ملک بالخصوص ڈیموکریٹ پارٹی کے گڑھ نیویارک کے پیٹرول پمپوں پر بھی ایسے پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن پر صدربائیڈن ، ایندھن کی قیمتوں کی جانب اشارہ کررہے ہیں اور اس کے نیچے لکھا ہے کہ " یہ میرا کام ہے."
یہ پوسٹر گذشتہ برس سے افراط زر کی شرح بڑھنے کی بنا پر پیٹرول پمپوں پر چسپاں کئے گئے ہیں تاہم اب ایندھن کی قیمتیں بڑھنے کے بعد اس کا دائرہ وسیع ہو گیا ہے. ان پوسٹروں سے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر امریکیوں کی ناراضگی کا پتہ چلتا ہے. امریکا نے روس کے تیل و گیس پر بھی پابندی عائد کردی ہے.