Mar ۱۷, ۲۰۲۲ ۰۰:۰۳ Asia/Tehran

امریکی صدر جو بائیڈن اپنی مضحکہ خیز باتوں کی وجہ سے مسلسل سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک کی نائب صدر کملا ہیرس کو خاتون اول قرار دے دیا۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب ان کی بے بنیاد باتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑایا گیا ہو۔

انہوں نے اپنے تازہ بیان میں ملک کی نائب صدر کملا ہیرس کو فرسٹ لیڈی قرار دے دیا۔

واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن یہ بتانا چاہتے تھے کہ کملا ہیرس ان کے پروگرام میں اس لئے شریک نہیں ہوئیں کیونکہ ان کے شوہر کی کوویڈ رپورٹ پازیٹیو آ گئی تھی۔ یہاں پر ان کی زبان پھسل گئی۔

ٹوئٹر اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کہہ رہے ہیں کہ فرسٹ لیڈی کے شوہر کے کورنا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے پروگرام میں موجودگی کی ترتیب تھوڑی متاثر ہوئی ہے، اس کے بعد ان کے نزدیک موجود شخص نے ان کو غلطی کی طرف متوجہ کرایا اور پھر انہوں نے جملے کی اصلاح کی جس کی وجہ سے وہاں موجود افراد کی ہنسی چھوٹ گئی۔ 

اس سے پہلے امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس میں اپنے سالانہ خطاب میں یوکرین کے بارے میں بیان دیا تھا جس کا سوشل میڈیا پر بڑا مذاق اڑا تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم کیسے ایک جگہ پہنچ سکتے ہیں، پوتن "روس" پر حملہ کرنے کا فیصلہ کر لیتے ہیں، یہ چیز دوسری عالمی جنگ کے بعد سے رونما نہیں ہوئی۔ 

اس سے کچھ دن پہلے ہی انہوں نے کہا تھا کہ روسی صدر پوتن، ٹینک کے ذریعے کی ایف کا محاصر کر لیں لیکن ایرانی عوام کے دل اور روح میں جگہ نہیں بنا سکتے۔

ٹیگس