یوکرین میں نامہ نگاروں اور صحافیوں کو مشکلات کا سامنا
Mar ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
یوکرین کی حکومت نے مخالف جماعتوں اور بیشتر ذرائع ابلاغ کی سرگرمیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
پریس ٹی وی کے نامہ نگار جانی ملر نے رپورٹ دی ہے کہ یوکرین میں ذرائع ابلاغ کی جانب سے حکومت اور یا نیٹو پر تنقید کرنے والے غیر محفوظ ہو گئے ہیں۔ اس نامہ نگار نے تاکید کی ہے کہ ایسے ذرائع ابلاغ کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے جو کہتے ہیں کہ یوکرین کے بحران میں نیٹو ملوث ہے اور یا یوکرین، روس اور نیٹو کے درمیان پراکسی وار کا میدان بنا ہے۔
جانی ملر حال ہی میں کیف سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بائیں بازو کی بعض شخصیات منجملہ نوام چامسکی نے دستاویزی طور پر اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ نیٹو نے کس طرح سے مشرق کی طرف پھیلاؤ کیا اور یوکرین کو ہتھیار فراہم کئے، جبکہ نیٹو کا یہی اقدام موجودہ جنگ کا باعث بنا ہے۔