Mar ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۹ Asia/Tehran
  • برسلز میں اسکول ٹیچروں کا احتجاجی اجتماع

یورپی یونین کے اسکولوں کے سیکڑوں ٹیچروں ںے اپنے روزگار کی سیکورٹی کے مطالبے کو لے کر بلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں اجتماع کیا۔

رائیٹرز کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے اسکول ٹیچروں نے اپنے اجتماع میں یورپی یونین میں روزگار کے قوانین کے دائرے میں اپنے پیشے سے متعلق ایگریمنٹ کی سیکورٹی اور اس کی ضمانت فراہم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ان ٹیچروں کا کہنا ہے کہ یورپی یونین میں دسیوں لاکھ لوگوں نے کام کاج کے قوانین سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے مگر ٹیچروں کا یہ طبقہ اس حق سے محروم رہا ہے۔ حق سے محروم ان ٹیچرون میں ایسے ٹیچر بھی شامل  ہیں کہ جن کے شاگردوں  میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور یورپی کمیشن کی سربراہ اوروزلا ڈرلائن بھی شامل رہی ہیں۔

ٹیگس