Apr ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
  • 8 ایریل 2022 کو کرماتورسک ریلوے اسٹیشن پر بمباری کے شکار ہونے والوں کو اکٹھا کرتی یوکرین کی امدادی ٹیم
    8 ایریل 2022 کو کرماتورسک ریلوے اسٹیشن پر بمباری کے شکار ہونے والوں کو اکٹھا کرتی یوکرین کی امدادی ٹیم

روس-یوکرین جنگ کے چوالیسویں دن میں داخل ہو چکی ہے۔ اس بیچ، کی یف کا کہنا ہے کہ ایک ریلوے اسٹیشن پر روس کے راکٹ حملے میں درجنوں افراد مارے گئے۔

یوکرینی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مشرقی یوکرین کے دونباس علاقے میں ایک ریلوے اسٹیشن پر روس کے راکٹ حملے میں کم سے کم 35 لوگ مارے گئے اور 100 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ روس نے اس حملے کے الزام کو خارج کیا ہے۔

سرکاری ریلوے کمپنی کا کہنا ہے کہ کرماتورسک شہر کے ریلوے اسٹیشن پر دو روسی راکٹ لگے جو جمعے کے دن لوگوں کی منتقلی کے لئے استعمال ہو رہا تھا۔

روسی وزارت دفاع نے ایسے کسی بھی حملے کو سختی سے مسترد کیا ہے۔ روسی وزارت دفاع سے جاری ہونے والے بیان میں آیا ہے، ”شہر کرماتورسک کے ریلوے اسٹیشن پر 8 اپریل کو راکٹ حملے پر مبنی کی یف کے نمائندوں کا بیان پوری طرح غلط ہے اور اُس میں روس پر الزام عائد کیا گیا ہے۔

تاس نیوز ایجنسی نے خود ساختہ دونیسک جمہوریت کے کمانڈر کے حوالے سے کہا ہے کہ میزائیل حملہ یوکرین کا اشتعال دلانے والا اقدام ہے۔

دوسری طرف یورپی یونین کاؤنسل کے چیف چارلس مائیکل نے بھی راکٹ کے خطرناک حملے کے لئے روس کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ماسکو، شہریوں کے فرار کرنے کے سبھی راستے بند کرنا چاہتا ہے۔

 

ٹیگس