لندن میں ماحولیات کے کارکنوں کا مظاہرہ
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ماحولیات کے کارکنوں کے مظاہرے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
مظاہرہ اتنا وسیع تھا کہ لندن کے مختلف علاقوں میں رفت و آمد کا نظام تعطل کا شکار ہو گیا۔ ماحولیات کے کارکنوں اور ” extinction rebellion” نامی گروہ نے زمین پر بڑھتے درجہ حرارت کے خلاف منگل کے روز لندن کی کچھ سڑکوں پر دھرنا دیا۔
منگل کے روز ماحولیات کے تحفط کے لئے سرگرم ایک اور گروہ کے کارکنوں نے لندن کے مرکز میں دو پلوں پر دھرنا دیا جس سے ٹریفک جام ہو گیا۔ لندن میں ماحولیات کے کارکنوں نے سنیچر کے روز سے ماحولیات کے تحفظ کو لے کر دھرنے شروع کئے ہیں۔ لندن پلیس اب تک 38 کارکنوں کو گرفتار کر چکی ہے۔
ماحولیات کی حفاظت کے حامی کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت کاربن ڈائی آکسائڈ کی آلودگی کو سنہ 2025 تک صفر تک پہونچانے کے مقصد سے ایسا قانون منظور کرے لازم العمل ہو۔ اسی طرح ان کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت پورے برطانیہ میں عمارتوں میں اس طرح کا انسولیشن سسٹم بنائے کہ گرین ہاؤس گیسز کی آلودگی کم سے کم تر ہو جائے۔
ماحولیات کا تحفظ کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ انکے مظاہرے اُس وقت تک جاری رہیں گے جب تک کہ حکومت انکے مطالبے تسلیم نہیں کر لیتی۔