Apr ۱۸, ۲۰۲۲ ۲۲:۴۸ Asia/Tehran
  • داعش کا نیا آڈیو پیغام، یوکرین جنگ سے اٹھائیں بھرپور فائدہ، یورپ پر ہوں تیز حملے

خونخوار دہشت گرد گروہ داعش نے اپنے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یوکرین کی جنگ کے موقع سے فائدہ اٹھائیں اور یورپی سرزمین پر دہشت گردانہ حملے کریں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش یوکرین کی جنگ کو صلیبی جنگ قرار دیتا ہے۔

تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے معمول سے ہٹ کر اتوار کو اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے سابق رہنما کی موت کا بدلہ لیں گے اور اپنے حامیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کی جنگ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یورپ پر حملے کریں۔

اے ایف پی نے ٹیلی گرام چینل پر شائع آڈیو ٹیپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اللہ تعالی پر بھروسہ کرتے ہوئے ابو ابراہیم القریشی اور گروپ کے سابق ترجمان کی موت کا بدلہ لینے کے لیے جدوجہد کا اعلان کرتے ہیں۔

دہشت گرد گروہ داعش کے نئے ترجمان ابو عمر المہاجر نے داعش کے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد جسے وہ صلیبی جنگیں قرار دیتے ہیں، نئے موقع سے فائدہ اٹھائیں اور یورپ میں حملے شروع کریں۔

وائٹ ہاؤس اور امریکی دفاعی حکام نے فروری 2021 میں اعلان کیا تھا کہ داعش کا سابق سربراہ مغربی شام میں امریکی حملے میں مارا گیا ہے۔

اسی سال مارچ میں، داعش نے دہشت گرد گروہ کے ترجمان کے ساتھ اپنے لیڈر کی موت کی تصدیق کی اور "ابو حسن الہاشمی القریشی" کو اپنا نیا لیڈر نامزد کیا تھا۔

ابو حسن الہاشمی داعش دہشت گرد گروہ کا تیسرا رہنما ہے جس کے بارے میں زیادہ اطلاعات نہیں ہیں۔

داعش دہشت گرد گروہ نے 2015 سے 2017 تک عراق اور شام کے کچھ حصوں پر اپنے کنٹرول کے دوران یورپی سرزمین پر متعدد حملوں کی منصوبہ بندی کی اور انہیں انجام دیا۔

ٹیگس