امریکہ عام تباہی پھیلانے والے ہتھیار خلا میں بھیج رہا ہے، روس
Apr ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
روس نے کہا ہے کہ امریکہ ممکنہ طور پر خلا میں عام تباہی پھیلانے والے ہتھیار منتقل کر رہا ہے۔
روسی خلائی ایجنسی کے سربراہ دیمتری روگوزین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ انتہائی جدید ترین خلائی ڈرون ایکس تھرٹی سیون کے ذریعے ، عام تباہی پھیلانے والے ہتھیار خلا میں بھیجنے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خلا سے کیے جانے والے حملے انتہائی خطرناک اور تباہ کن ثابت ہونگے۔
قابل ذکر ہے کہ ایکس تھرٹی سیون قسم کے خلائی ڈرون ، پہلی بار سن دوہزار دس میں ایٹلانٹک فائیو نامی راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیا گیا تھا۔
یہ خلائی ڈرون ، زمین کے مدار میں دوسو ستر روز قیام کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا لیکن سن دوہزار پندرہ میں بھیجا جانے والا یہ خلائی ڈرون سات سو بیس روز تک مدار میں باقی رہا۔