حجاب مخالف ماری لی پن کو ہرا کر ایمانوئل میکرون دوبارہ صدر منتخب
فرانس کے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر ایمانوئل میکرون 58.2 فیصد ووٹ حاصل کر کے دوسری مدت کے لیے فرانس کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر ایمانوئل میکرون 58.2 فیصد ووٹ حاصل کر کے دوسری مدت کے لیے فرانس کے صدر منتخب ہوگئے جبکہ صدرمیکرون کی مد مقابل جان ماری لی پن 41.8 فیصد ووٹ حاصل کرسکیں اور انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ انتخابات کی نسبت موجودہ صدر ایمانوئل میکرون نے 10 فیصد ووٹ کم حاصل کیے۔
فرانس میں صدارتی انتخابات کے لیے صبح پولنگ شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفہ کے آٹھ بجے تک جاری رہی۔ اس انتخابات میں 4 کروڑ 80 لاکھ 70 ہزار لوگوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
فرانس بھر میں 70 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔ گزشتہ صدارتی انتخابات 2017 میں آخری راؤنڈ میں مقابلہ بھی موجودہ صدر ایمانوئل میکرون اور موجودہ مد مقابل امیدوار ماری لی پن کے درمیان ہی ہوا تھا۔
اُس وقت صدر ایمانوئل میکرون نے 65 اعشاریہ 80 فیصد سے ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ جان ماری لی پن نے 34.20 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔
قابل ذکر ہے ماری لی پن نے اپنے انتخاباتی وعدوں میں فرانس میں حجاب پر پابندی لگانے کی بات کہی تھی۔