نائجیریا میں طوفان سے تباہی، 10 بچے جاں بحق 200 گھر تباہ
Apr ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
نائجیریا میں آنے والے شدید طوفان نے اس ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی مچی ہے۔
ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق، نائجیریا کے شمالی صوبے «تارابا» Taraba میں آنے والے شدید طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ طوفان سے زرعی زمینوں کو نقصان پہنچا اور تقریبا 200 مکانات منہدم ہو گئے۔
اس شدید اور خوفناک طوفان کے نتیجے میں اب تک 10 بچے جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو ئے ہیں۔ بچے مکانات گرنے سے جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
نائجیریا کے ایک شہری «ملام هاشیم» Malam Hashim کا کہنا ہے کہ ابھی تک نائجیریا کی مرکزی حکومت نے عوام کیلئے امدادی اشیاء نہیں بھیجی۔