Apr ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • اینٹونیو گوٹریس نے یوکرین جنگ کے تعلق سے سلامتی کونسل کی نالایقی کا کیا اعتراف

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یوکرین کی جنگ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل وہ کردار ادا نہ کر سکی جو اسے ادا کرنا چاہیئے تھا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹریس نے کیف میں یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوکرین میں جنگ کو رکوانے میں سلامتی کونسل کی ناکامی پر کڑی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کہنے دیجیئے کہ سلامتی کونسل نے جنگ شروع نہ ہونے اور پھر اسے بند کرانے کیلئےخاطر خواہ اقدام نہیں کیا۔

اقوام متحدہ کےجنرل سیکریٹری اینٹونیو گوٹریس کا کہنا ہے کہ 21 ویں صدی میں جنگ مضحکہ خیز اور بری چیز ہے، 21 ویں صدی میں کوئی جنگ قابل قبول نہیں ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے بعد سے یو این سکریٹری جنرل کا یوکرین کا یہ پہلا دورہ ہے۔

یوکرین کے دورے پر موجود اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹریس نےکیف ریجن کے علاقے بورودینکا کا دورہ کیا۔

 

 

ٹیگس