May ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۸ Asia/Tehran
  • روس نے یوکرین کے ماریوپول شہر میں یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کردیا

روس نے یوکرین کے تباہ حال ساحلی شہر ماریوپول سے مزید شہریوں کے انخلا کیلئے یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔

راشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، روس کی کوشش ہے کہ اقوام متحدہ اور ریڈ کراس کی مدد سے ماریوپول سے مزید شہریوں کو نکالا جائے جبکہ سیکڑوں افراد اب بھی ازوسٹال اسٹیل پلانٹ میں پھنسے ہوئے ہیں جو روسی محاصرے کے خلاف مزاحمت کا آخری مقام ہے۔

ماسکو اس فوجی آپریشن کو یوکرین کو غیر مسلح کرنے اور اسے مغرب کی جانب سے پھیلائی گئی روس مخالف قوم پرستی سے نجات دلانے کے لیے ایک 'خصوصی فوجی آپریشن' قرار دیتا ہے۔

یوکرین اور مغرب کا کہنا ہے کہ روس نے جارحیت کرتے ہوئے ایک بلا اشتعال جنگ شروع کی ہے اور اس تنازعہ کے مزید شدت اختیار کرنے کا خطرہ ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اتوار کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ماسکو صرف مشرق میں روس نواز یوکرینی باشندوں کی سلامتی کی ضمانت چاہتا ہے اور امن کی شرط کے طور پر ولادیمیر زیلنسکی سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ نہیں کر رہا ہے۔

ٹیگس