May ۰۳, ۲۰۲۲ ۲۰:۴۶ Asia/Tehran
  • پوتین نے مغرب کے خلاف پابندی کے فرمان پر کئے دستخط

روسی صدر نے بعض ممالک کی جانب سے غیردوستانہ اقدامات کے خلاف جوابی کارروائی کے حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں۔

کرملین کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے منگل کواعلان کیا کہ صدر ولادیمیر پوتین کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وزراء 10 دن کے اندر ان افراد کی فہرست تیار کریں جن کے خلاف انتقامی کارروائی کی جانی ہے۔

روسی صدر کے فرمان کے مطابق، روسی حکام کو ان کمپنیوں اور افراد سے کسی طرح کا معاملہ کرنے سے روک دیا گیا ہےجو ماسکو کی انتقامی پابندیوں کی فہرست میں ہیں۔

اس فرمان کے مطابق اگر روس میں تیار ہونے والے خام مال اور مصنوعات کو بیرون ملک برآمد کرنے سے ان افراد کو فائدے پہنچے جن پر ماسکو کی جانب سے پابندیاں عائد ہیں تو انھیں برآمد کرنا ممنوع ہے۔ پابندیوں کے دائرے میں آنے والی کمپنیوں اور افراد کوپروجیکٹ جاری رکھنے اورہرطرح کےمالی لین دین سے روک دیا گیا ہے۔

 

ٹیگس