May ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • روس اور یوکرین کا بحران ، غذائی سیکورٹی کیلئے بڑا مسئلہ ہے : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کی برآمدات شروع ہوئے بغیر دنیا کی غذائی سیکورٹی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش کا کہنا ہے کہ یوکرین کی زرعی پیداوار اور روس کے فرٹی لائزر اور غذائی اشیاء کی برآمدات شروع ہوئے بغیر غذائی سیکورٹی کے تعلق سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنا ممکن نہیں ہے ۔

انٹونیو گوترش نے بدھ کی شام نائجیریا کے دار الحکومت ابوجا میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ اس وقت غذائی اشیا کی قلت کو دور کرنے اور فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے کہ عالمی منڈیوں میں یوکرین کے غلات اور روس کے فرٹیلائیزر نیزغذائی اشیا کی سپلائی میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے بحران وسیع ہو گیا ہے اور دنیا کی فوڈ سیکورٹی اور انرجی نیز مالیاتی سسٹم کے لئے سخت خطرات پیدا ہوگئے ہیں ۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس بحران سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات میں پیشرفت کے لئے عالمی برادری سہولت کا ر کا کردار ادا کرے۔

ٹیگس