May ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  •  دنیا میں تقریبا بیس کروڑ لوگوں کو بھوک مری کا سامنا

خوراک و زراعت کی عالمی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ دنیا میں تقریبا بیس کروڑ لوگوں کو بھوک مری کا سامنا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق خوراک و زراعت کی عالمی تنظیم فاؤ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا میں  جنگ، ماحولیات کی تبدیلی اور اقتصادی بحران کے نتیجے میں انیس کروڑ تیس لاکھ لوگوں کو بھوک مری کے خطرے کا سامنا ہے ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کی جنگ شدید قحط پر منتج ہو سکتی ہے اور  فاؤ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ دو ہزار اکیس میں تقریبا چار کروڑ افراد کو صحیح غذا میسر نہیں ہوئی ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے ترپن ممالک کو اس بحران کا سامنا ہے جن میں کانگو، ایتھوپیا، یمن اور افغانستان  شامل ہیں کہ جہاں طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد بھوک مری میں اضافہ ہوا ہے۔

فاؤ نے اعلان کیا ہے کہ صحیح خوراک میسر نہ ہونے کی بنا پر بھوک مری کا خطرہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔

عالمی بینک نے بھی اپنی تازہ رپورٹ میں جنگ یوکرین کو ایشیا کی منڈیوں  کے لئے کاری ضرب قرار دیا ہے جس سے ہر طرح کے کاروبار پر برا اثر پڑا ہے۔

ٹیگس