May ۰۶, ۲۰۲۲ ۲۳:۰۷ Asia/Tehran

کیوبا کے دار الحکومت کے ایک ہوٹل میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیوبا کے دار الحکومت ہاوانا میں جمعے کے روز سرٹوگا ہوٹل میں دھماکہ ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ کی وجہ سے جانی اور مالی دونوں نقصان ہوئے۔ آخری اطلاع تک اس دھماکے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہوٹل کے باہر کھڑی کئی گاڑی میں رکھے گیس سیلینڈروں میں دھماکے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 

ٹیگس