نیویارک میٹرو میں ہونے والا حملہ دہشتگردانہ تھا
گذشتہ اپریل کے مہینے میں نیویارک میٹرو میں ہونے والے حملے کو دہشتگردانہ حملہ قراردے دیا گیا
امریکہ میں ہرسال ہزاروں افراد فائرنگ اور حملوں کا نشانہ بن کر ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں ۔ سرکاری رپورٹوں کے مطابق امریکہ میں لوگوں کے پاس تقریبا دوسو سترملین سے تین سو ملین تک آتشیں ہتھیار موجود ہیں ۔ یعنی تقریبا ہرشخص کے پاس ایک ہتھیار ہے۔
فرانک رابرٹ جمیزنامی شخص نے اپریل میں نیویارک میٹرو کے ایک ویگن میں پیٹرول بم پھینکنے کے بعد اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تھی ۔ اس حملے میں تیئس افراد زخمی ہوگئے تھے۔ فائرنگ کا واقعہ بارہ اپریل کو مقامی وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے صبح پیش آیا تھا ۔
نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں دس افراد زخمی ہوئے تھے اور بڑی تعداد کو دم گھٹنے کی بنا پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ جمیز کو بدھ کے روز واقعے کے تیس گھنٹے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔