Jan ۲۷, ۲۰۲۶ ۲۰:۱۳ Asia/Tehran
  • امریکا میں شدید برفانی طوفان ؛ ہلاکتوں کی تعداد تیس ہوگئی ہے۔

امریکا میں شدید برفانی طوفان کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر تیس ہوگئی ہے۔

سحرنیوز/دنیا:    امریکی میڈیا کے مطابق ملک کا دو تہائی حصہ اب بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، برفباری کے باعث بارہ ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں

چوالیس ریاستوں کے تقریباً بیس کروڑ افراد کے لیے شدید ترین ٹھنڈ کی وارننگ جاری کی گئی ہے جبکہ چوبیس ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک سٹی میں آٹھ سے پندرہ انچ تک برفباری ریکارڈ ہوئی ہے۔

 

نیویارک کے دیہی علاقے میں درجہ حرارت منفی انچاس تک گر گیا، واشنگٹن میں آج وفاقی دفاتر بند ہیں۔عوام کی طرف سے حکومت کے ناقص انتظامات پر کڑی تنقید ہورہی ہے۔

 

ٹیگس