اسرائیل، حیفا میں ایندھن کے ٹینک میں شدید آگ + ویڈیو
حیفا کی مقبوضہ بندرگاہ میں واقع اسرائیلی تیل کی تنصیبات میں واقع ایک ایندھن کے ٹینک میں آگ لگ گئی اور گھنے دھویں کے بادلوں نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے پیر کے روز بندرگاہی شہر حیفا میں ایندھن کے ٹینک میں آگ لگنے کی خبر دی۔.
اطلاعات کے مطابق یہ ٹینک دیگر ایندھن کے ٹینکوں کے درمیان واقع ہے جو حیفا کے علاقے "کریات حائیم" کے تیل کی تنصیبات میں واقع ہے جو رہائشی علاقوں کے بہت قریب بھی ہے۔
عبرانی زبان کی ویب سائٹ حیفا نیوز نے حیفا کی بندرگاہ کو اپنی لپیٹ میں لینے والے گھنے دھوئیں کے بادلوں کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ پانی سپلائی کرنے والی گاڑیوں اور کرینوں کے ساتھ لگ بھگ دس فائر عملے کو اسٹیشن کی نگرانی میں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کیا گیا۔"
صیہونی حکام کا دعوی ہے کہ جلے ہوئے ٹینک کو دوبارہ بنایا جا رہا ہے اور نیچے کی تلچھٹ نے آگ پکڑ لی تھی ۔اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ آگ بجھ گئی ہے اور صورتحال قابو میں ہے۔
حیفا نیوز کے مطابق اس وقت آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات جاری ہے اور اگرچہ آگ بجھا دی گئی ہے اور دھواں اب نظر نہیں آ رہا ہے لیکن اس تنصیبات کے ملازم اور مزدور رہائشی علاقوں کے قریب گشت کر رہے ہیں۔