May ۱۰, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۶ Asia/Tehran
  • سری لنکا میں بحران جاری، حکومت کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں

سری لنکا میں صدر کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سری لنکا میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف عوام کا احتجاج جاری ہے جبکہ صدر کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

کولمبو سے خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکن صدر کے حامیوں کی مظاہرین سے جھڑپیں ہوئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد میں حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔

کولمبو سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں ایک سو نواسی سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس